کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی
میں آپ کا استقبال ہے!

کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی(Keep It Going NYC) ویب سائٹ کا یہ حصہ اردو بولنے والی برادری کو نیویارک شہرکے پبلک اسکولوں میں شرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کنبوں کو ایسے ٹولز اور وسائل فراہم کرتا ہے جو ان کے بچے کی تعلیم میں معاون ہیں۔

کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی کے بارے میں

ہمارے پبلک اسکولز واقعی ترقی حاصل کررہے ہیں۔ ہم نے مستقبل میں زیادہ بہتر حصولیابی کے لئے ایک مستحکم بنیادتیارکی ہے، لیکن ابھی بہت کام باقی ہے۔

اسی لئے فنڈ فار پبلک اسکولز(The Fund for Public Schools) نے ایک بیداری مہم شروع کی ہے جس کا نام کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی (اسےجاری رکھیں این وائی سی) ہے، جو نیویارک کے باشندوں کو ہمارے اسکولوں کی پیشرفت سے آگاہ رکھتی ہے اور اس پیشرفت کو جاری رکھنے کے لئے سبھی کو اس میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ پورے شہر کے تعلیم کے سرکردہ حامیوں اور برادری کی تنظیموں کی باہمی اعانت سے، کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی کنبوں کو ایسے ٹولز اور وسائل فراہم کرتا ہے جو ان کے بچے کی تعلیم میں معاون ہو اور نیویارک کے باشندوں کو اس بات کی معلومات فراہم کرے کہ وہ کیسے شرکت کرسکتے ہیں۔

کامیاب اسکولوں کو والدین، اہل خانہ، اور پورے شہرکے تعاون اور اشتراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے پبلک اسکولوں کو ہم سبھی سے رضاکاری، صلاح کاری، تعاون، اور ہمارے اس کوشش کا حصہ بننے کی ضرورت ہے جس سے یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے نیویارک شہر پبلک اسکول کے تمام 1.1 ملین طلبا کو ایسی تعلیم حاصل ہو جس کے وہ مستحق ہیں۔

فنڈ فار پبلک اسکولز (The Fund for Public Schools) اسکول کی اصلاح کے لئے نجی سرمایہ کاری کو متوجہ کرکے اور ہمارے بچوں کی تعلیم میں نیویارک کے تمام باشندوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کرکے، نیویارک شہر کے پبلک اسکولوں کو بہتر بنانے کے لئے وقف ہے۔ براہ کرم مزید معلومات کے لئے فنڈز فار پبلک اسکولز سے info@fundforpublicschools.org یا 212-374-2874 پر رابطہ کریں۔

کیا آپ کو معلوم ہے؟

  • حصول سند کی شرح کئی دہائیوں کے بعد اپنے اعلی ترین مقام پر ہے۔
  • اسکولوں کو افسر شاہی سے $350 ملین سے زائد رقم منتقل ہوئی۔
  • 2002سے انگریزی کے اسکور میں 10 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
  • اساتذہ کی ابتدائی تنخواہ میں 43%کا اضافہ ہوا۔
  • نیویارک شہر کے 100% اساتذہ سند یافتہ ہیں۔
  • تین سال کے اندر ریاستہائے متحدہ کے بہترین شہری اسکول ضلع ہونے کا قومی انعام حاصل کیا۔
  • محکمہ تعلیم کے ذریعہ ملازمت پر رکھے گئے ہر استاد کے لئے پانچ اطلاقات ہیں۔
  • نیویارک شہر کے 1.1ملین پبلک اسکول طلبا کے گھروں میں 150 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔
  • 2002سے اب تک 301 نئےاسکول کھل چکے ہیں۔

والدین کا مقام (Parents' Place)

والدین کا مقام نیویارک شہر کے پبلک اسکول طلبا کےوالدین، کنبوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لئے موجود ہے۔ گھر پر، کلاس روم میں، اور ہر اس جگہ پر جہاں آپ تعلیم میں شرکت کرتے ہیں، آپ اپنے بچے کو بہتر گریڈ حاصل کرنے، تعلیم جاری رکھنے، اور کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

والدین کے مقام پر آپ کو خاندان کے ساتھ پُرتفریح سرگرمیوں اور اپنے بچے کے اسکول میں فرق پیدا کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ آپ موسم گرما کے دوران اپنے بچے کو ایسی سرگرمیوں میں مصروف کرکے تعلیم کو جاری رکھنے کے طریقوں کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں، جو پُرتفریح اور تعلیمی دونوں ہو۔ اپنے بچے کے اسکول میں آپ کی شرکت سے انہیں محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لئے تعلیم اہم ہے۔ آپ اپنے بچے میں تعلیم سے تاحیات لگاؤ کی تحریک پیدا کرسکتے ہیں۔ والدین کا مقام یہاں مدد کے لئے موجود ہے۔

وسائل اور ٹولز

آپ کو والدین کے مقام کے وسائل اور ٹولز کو دیکھنے اور پرنٹ کرنے کے لئے ایکروبیٹ ریڈر کی ضرورت ہوگی۔ ایڈوب کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔ مفت ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپن کمپیوٹر پر نصب (انسٹال) کرلیں۔

اردو بولنے والی برادری کے لئے اضافی وسائل نیویارک شہر محکمہ تعلیم (DOE) کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس کے روابط درج ذیل ہیں۔

محکمہ تعلیم (DOE)کا اردو صفحہ
2006-2007رہنمائی کتابچہ برائے والدین اور خاندان
والدینی حقوق اور ذمہ داریاں
اسکول کے معیار کےجائزے کا طریق عمل
خاندانی خواندگی رہنما
تعلیمی امداد کے مراکز کی ڈائرکٹری
محکمہ تعلیم (DOE)کے سندیافتگی کے تقاضے
اسکولی سال کا کلینڈر
چانسلر کے ضابطے

خاص تعلیم
معذور طلبا کے لئے ایک تعارفی رہنمائی کتابچہ
والدین کے حقوق کا خط
CSE والدین ممبران کا کتابچہ

انگریزی زبان کے متعلمین(ELL)
محکمہ تعلیم کے انگریزی زبان کے متعلمین (DOE ELL) کے وسائل

رضاکار

نیویارک شہر کے پبلک اسکولز نیویارک کے تمام باشندوں – والدین اور غیر والدین دونوں – کو ہمارے شہر کے بچوں کی تعلیم میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا شہر ایسی متعدد قابل ذکر تنظیموں کا مسکن ہے جو بامعنی رضاکارانہ مواقع فراہم کرکے پبلک اسکولوں کو کو تعاون کرتی ہیں۔ اگر آپ رضاکاری، صلاح کاری، یا اپنی مہارت سے متعلق تعاون دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو، براہ کرم ذیل میں بیان کردہ کسی تنظیم سے رابطہ کریں۔

نیویارک شہر کے بگ بردرز بگ سسٹرز نیویارک میں یوتھ سروسز کی قدیم ترین اور سب سے زيادہ کامیاب تنظیم ہے، جو پورے شہر میں تنہا والدین والے گھروں میں زیر پرورش ہزاروں نوعمروں کو بالغ صلاح کاران مہیا کراتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کریں
چلڈرن فار چلڈرن™ (Children for Childrren TM) ایک غیر نفعی تنظیم ہے جس کا قیام والدین کے ذریعہ برادری میں شمولیت اور نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا تھا۔ چلڈرن فار چلڈرن پری اسکول سے ہائی اسکول تک کے نوجوانوں کو فوری خدمات اور فیلن تھروپی پروگرامز کے ذریعہ ''آگے بڑھنے اور شرکت'' کا موقع فراہم کرتی ہے جو رضاکارانہ خدمات اور کچھ دینے کی اہمیت سکھاتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کریں
جونیئر حصولیابی برائے نیویارک [Junior Achievement of New York (JANY)]، عالمی جونئرحصولیابی (JA) کی مقامی ملحق تنظیم ہے، جونوجوانوں کو عالمی معیشت میں کامیابی حاصل کرنے کی تحریک دینے اور تیار کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ JANY کا رضاکاروں کا نیٹ ورک اسکولی اور اسکول کے بعد کے پروگراموں کے ذریعہ سالانہ طور پرکنڈرگارٹن تا گریڈ 12 کے لگ بھگ 100,000 طلبا کو اقتصادی تعلیم، آنٹراپرنورشپ، اور افرادی قوت کی تیاری کا ہنر سکھاتا ہے۔
مزید معلومات حاصل کریں
لرننگ لیڈرز، ایک غیر نفعی تنظیم ہے جو اس سال اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے، این وائی سی پبلک اسکولوں میں بطور ٹیوٹرز، کالج کے صلاح کاران، اور دیگر حیثیت سے کام کرنے کے لئے رضاکاروں کو بحال کرتی ہے، انہیں تربیت اور تعاون فراہم کرتی ہے )ان میں سے 79% والدین ہیں(۔ 15,000 فعال رضاکاروں کے ساتھ، لرننگ لیڈرز شہر کے آدھے سے زیادہ اسکولوں میں پبلک اسکول کے 20% سے زیادہ طلبا تک رسائی رکھتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کریں
1967 میں قائم نیویارک شہر ميئر کا مرکز برائے رضاکاران نیویارک کے باشندوں کوایسے بامعنی رضاکارانہ مواقع سے مربوط کرتا ہے جو نیویارک شہر کے معیار زندگی میں قابل قدر حد تک اصلاح کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے، میئر کے والینٹیرہاٹ لائن 311 پر کال کریں۔
مزید معلومات حاصل کریں
مینٹورنگ یو ایس اے نیویارک میں واقع ایک غیر نفعی ادارہ ہے، جو حمایت کے ذریعہ اور صلاح کاروں کو شامل کرکے نیویارک کے نوجوانوں کے لئے مضبوط، تبدل پذیر روابط کی تشکیل کرتے ہیں۔ ایک پر ایک اور جائے وقوع پر مبنی ماڈل کا استعمال کرکے، تربیت یافتہ صلاح کار مثالوں اور مثبت زندگی کے نمونہ انتخابات کے ذریعہ تحریک دیتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کریں
ہرسال، نیویارک کئرز دسیوں ہزار رضاکاروں کو مختلف قسم کے لچکدار نظام الاوقات والے، ٹیم پر مبنی پروجیکٹوں میں شرکت کی ترغیب دیتا ہے -- جس میں نجی تدریس، بچوں کو پڑھ کرسنانے، اور بھی بہت کچھ شامل ہے -- جس سے نیویارک کے ضرورت مند نوجوانوں کی زندگیوں پر ڈرامائی اثر پڑسکتا ہے۔
مزید معلومات حاصل کریں
1983 سے، محکمہ تعلیم کے نیویارک شہر صلاح کاری پروگرام (New York City Mentoring Program) نے متعدد کاروباروں، تنظیموں، اور سرکاری ایجنسیوں کو پورے نیویارک شہر کے پبلک ہائی اسکولوں کے ساتھ اشتراک میں مدد کی ہے۔ شرکاء کے پاس کم از کم 15-20 ایسے ملازمین ہونا ضروری ہے جو نوجوانوں کو انفرادی طور پر صلاح کاری فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ صلاح کاران طلبا کو تعلیم، معاشرتی ترقی، طرزمعاش کی تلاش، اور ثقافتی بیداری کے معاملات میں مدد کرتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کریں
پبلی کلر ایک اختراعی پروگرام ہے جو دلکش رنگوں اور منظم باہمی معاونت کے ذریعہ نظرانداز کردہ اسکولوں کے عوامی مقامات اور آس پاس کی سہولیات کی ماہیئت تبدیل کرکے خطرے کے شکار طلبا کو ان کی تعلیم میں مصروف کرتا ہے۔ پبلی کلر کے رضاکاران طلبا کے شانہ بشانہ مل کر راہداریوں، سیڑھیوں، اور کیفے ٹیریاز کو رنگتے ہیں۔ پبلی کلر یہ یقینی بنانے کے واسطے اپنے کالج کے طلبا کے لئے صلاح کارکی تلاش میں بھی ہوتے ہیں تاکہ یہ طلبا اسکول میں رہیں اور سند حاصل کریں۔
مزید معلومات حاصل کریں

عطیہ دیں

نیویارک کے باشندوں کی موجودہ اورآئندہ نسلیں معیاری تعلیم کے لئے ہمارے شہر کے پبلک اسکولوں پر منحصر ہونگی جو انہیں کل کے افرادی قوت کا حصہ بننے کے لئے تیار کریں گے۔ ہمارے شہر کے اسکولزحقیقی پیشرفت حاصل کررہے ہیں، لیکن مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ اس ترقی کو جاری رکھنے کے لئے، فنڈ فار پبلک اسکولز: اسکول، کسی منتخب پیش قدمی، وسیع پیمانے پر نیویارک شہر کے پبلک اسکولوں کوعطیہ دینے، یا بیک وقت ان تینوں کے لئے متعدد انتخابات فراہم کرتا ہے۔

لائبریریوں کی تعمیر سے لے پرنسپلوں کی تربیت تک کے لئے، فنڈ فار پبلک اسکول کو دیے جانے والے عطیات ہمارے شہر کے اسکولوں کو مضبوطی عطا کرتے ہیں اور طلبا کی زندگیوں میں ایک بامعنی فرق پیدا کرتے ہیں۔

آج ہی www.fundforpublicschools.org پر جاکر یا درج ذیل پتے پر چیک بھیج کر فنڈ فار پبلک اسکول کو عطیہ دیں:

The Fund for Public Schools
52 Chambers Street, Room 305
New York, NY 10007

فنڈ فار پبلک اسکول ایک خود مختار 501(c)(3) غیر نفعی ادارہ ہے، اور عطیات پر ٹیکس سے چھوٹ ملتی ہے۔

کیپ اٹ گوئنک این وائی سی کے لئے پوری ادائیگی نجی فنڈ سے کی گئی ہے۔

ہم ان متعدد تنظیموں کے شکرگذار ہیں جو عوامی تعلیم کو تقویت دینے اور نیویارک کے تمام باشندوں کو شریک ہونے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ کیپ اٹ گوئنگ این وائی سی کے ساتھی تنظیموں میں شامل ہیں: